پی ٹی آئی کے کارکن باری باری دھرنا دیں گے

پی ٹی آئی کے کارکن باری باری دھرنا دیں گے
پی ٹی آئی کے کارکن باری باری دھرنا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنا کی حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت کارکن باری باری دھرنا دیں گے۔ دارالحکومت کے قریبی شہروں مری، گوجر خان، اٹک، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے ٹکٹ ہولڈرز عہدیداروں، کارکنوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھرنا طویل ہونے کی صورت میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ تحریک انصاف نے طے کیا ہے کہ پارٹی کی افرادی قوت کو بیک وقت استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ سیاسی طاقت کو حکمت عملی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -