انقلاب ،آزادی مارچ اسلام آباد ،وزیر اعظم نواز شریف مری پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزادی اور انقلاب مارچ کے اسلام آباد پہنچتے ہی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دوستوں کے ہمراہ مری پہنچ گئے جہاں سے وہ نہ صرف صورتحال کو مانیٹر کریں گے بلکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی مری روانگی کے وقت اسلام آباد میں بھی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار تھا۔