عمران خان منظر عام پر آ گئے، ورزش کر کے آیا ہوں، نواز شریف کا استعفیٰ لے کر جائیں گے: سربراہ تحریک انصاف

عمران خان منظر عام پر آ گئے، ورزش کر کے آیا ہوں، نواز شریف کا استعفیٰ لے کر ...
عمران خان منظر عام پر آ گئے، ورزش کر کے آیا ہوں، نواز شریف کا استعفیٰ لے کر جائیں گے: سربراہ تحریک انصاف
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12 گھنٹوں کی روپوشی کے بعد بالآخر منظر عام پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے باہر آ گئے ہیں جہاں ان کے انتظار میں کھڑے کارکن انہیں دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں آﺅں گا، شہباز شریف کو فوری طور استعفیٰ دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کارکن تھکے تھے اور وہ بھی آج ورزش کر کے آئے ہیں، پاکستان کو ظالموں سے آزاد کرانے تک واپس نہیں جائیں گے، آج رات کارکنوں کے ساتھ جلسہ گاہ میں ہی سوئیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -