کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ کونسا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا میں بہت ہی زیادہ ائیر ٹریفک ہوتی ہے اور لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے مصروف ترین ائیر پورٹ کونسا ہے؟تو اس کا جواب امریکہ کا Hartsfield-Jacksonہے جسے صرف 2014ء میں 9کروڑ61لاکھ افراد نے استعمال کیا۔یہ ائیر پورٹ اامریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں واقع ہے۔مارچ 2015ء تک کے اعداد وشمار کے مطابق دوکروڑ 27لاکھ سے زائد افراد اب تک یہ استعمال کرچکے ہیں اور اب تک یہ دنیا کامصروف ترین ائیر پورٹ ہے۔
اس کے بعد بیجنگ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کا نمبر آتا ہے جسے 2014ء میں 8کروڑ61لاکھ افراد نے استعمال کیاجبکہ مارچ2015ء تک 2کروڑ16لاکھ سے زائد افراد اس سے سفر کرچکے ہیں یعنی یہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
2014ء کے اعداد و شمار کے مطابق لندن کا ہیتھرو ائیرپورٹ تیسرے نمبر پر ہے جسے 7کروڑ34لاکھ افراد نے استعمال کیا لیکن اس سے یہ اعزاز دبئی ائیر پورٹ نے چھین لیا ہے اورمارچ 2015ء تک دبئی ائیر پورٹ دنیا کا تیسرا مصروف ترین ائیر پورٹ بن چکا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 96لاکھ سے زائد افراد نے یہ ائیر پورٹ استعمال کیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں