راجرز کپ ٹینس،ثانیہ مرزا ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

راجرز کپ ٹینس،ثانیہ مرزا ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونٹریال( نیٹ نیوز) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے کوارٹر فائنل میں چینی جوڑی کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی سوئٹزرلینڈ کی جوڑی دار ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنل میں مرزا اور ہنگس کا مقابلہ گارسیا اور سریبوٹنک سے ہو گا۔