اقوام متحدہ کا عراقی حکومت سے خفیہ حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا عراقی حکومت سے خفیہ حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے ملک میں موجود خفیہ حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق اور انسداد تشدد کے لیے کام کرنے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہاہے کہ عراق میں ابھی بھی ایسی خفیہ جیلیں ہیں، جہاں دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بغیر کسی وارنٹ یا عدالتی کارروائی کے رکھا جاتا ہے۔ 18 غیر جانبدار ماہرین پر مشتمل اس پینل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے حراستی مراکز ملکی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے تعاون سے قائم کیے گئے۔ رپورٹ میں ادارے نے خفیہ حراستی مراکز تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -