سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 100فیصد سے زائد کا نمایا ں اضافہ

سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 100فیصد سے زائد کا نمایا ں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)جون2014ء کے مقابلہ میں جون2015ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں100فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون2014ء میں سبزیوں کی برآمدات سے 70 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا رواں سال جون2015ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات کا حجم ایک کروڑ44 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح جون2014ء کے مقابلہ میں جون2015ء میں سبزیوں کی برآمدات میں74 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

کامرس -