شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) حمید گل سے ہمارے ذاتی تعلقات تھے، ملک کے دفاع کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی