اقلیتی برا در ی نے ملکی تر قی میں بھرپور حصہ لیا ،گیان چند اسرانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہما ر ا وطن پا کستا ن ہے یہ ہما ر ی خو ش قسمتی ہے کہ ہم ایک آزا د ملک میں پیدا ہو ئے ہیں ۔قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے اقلیتو ں کو برا بر ی کے حقوق دیئے اس خوا ب کی عملی تفسیر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور سا بق صدر پا کستا ن آ صف علی زرداری نے اپنے دو ر صدا ر ت میں اقلیتی برادری کو زندگی کے تما م شعبو ں میں برا بر ی کے حقوق دیئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر ، ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت گیا ن چند ایسرا نی نے سینٹ پیٹرک اسکو ل میں جشن آزا دی کے سلسلے میں ہو نے وا لی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور زندگی کے دوسر ے شعبو ں میں اقلیتی برا در ی اپنی بھر پو ر فعا لیت کے ساتھ ملکی تر قی اور خوشحالی میں حصہ لے رہی ہے۔یہ با ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اقلیتی برا در ی نے پا کستا ن کی تر قی میں بھر پو ر طریقہ سے حصہ لیا ہے ۔ہم سب ایک ہیں ہمیں آج کے دن اس عہد کو مستحکم کر نا ہے کہ ہم پا کستا ن کے خلا ف سازشو ں کو نا کا م بنا ئیں اور ملک کے خلا ف ہر سا زش کو بے نقا ب کر یں گے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میں پاک فو ج کو خرا ج تحسین پیش کر تا ہو ں ہما ر ے فو جی جوا ن اپنی جا نو ں کا نذرا نہ دے کر اس دھر تی کو ہما ر ے لئے محفو ظ سے محفو ظ تر بنا رہے ہیں ہمیں آج کے دن پا کستا ن کی سلا متی اور خو شحا لی کے لئے دعا کر نی ہے کہ ہما ر ے وطن کی سر حدیں محفو ظ رہیں اور ہما ر ے وطن دن دگنی را ت چو گنی تر قی کر ے ۔تقریب کے اختتا م پر صو با ئی وزیر نے طلبا ء و طالبا ت کی تر بیتی اسا تذہ میں انعا ما ت تقسیم کئے اور جشن آزا دی کا کیک بھی کا ٹا۔ اس تقریب میں بشپ جو زف کو ر ٹس ،انو ر لعل ڈین ،فا در صا لح ڈا ئیگو ،فا در آگسٹن ،جر منی قو نصل جنر ل اور پرنسپل سینٹ پیٹرک اسکو ل شمیم خو ر شید بھی مو جو د تھے ۔