حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے دھاندلی کی تیاری کر لی،فاروق ستار

حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے دھاندلی کی تیاری کر لی،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پاکستان میں تمام حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کو کرناچاہئے لیکن حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے دھاندلی کی تیاری کرلی ہے۔وہ ہفتہ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں کی گئی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ حلقہ بندیاں قانون اور قواعد کے مطابق ہونی چاہئیں لیکن صوبے کے کئی اضلاع میں حلقہ بندیوں میں ردوبدل کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملیراورنوکوٹ کے شہری علاقوں کودیہی حلقوں میں شامل کردیاگیا ہے۔ کراچی میں ضلع ملیر کا کچھ حصہ کورنگی اور کورنگی کا کچھ حصہ ملیر میں شامل کردیا گیا ہے، اسی طرح ضلع میر پور خاص کے نوکوٹ ٹاؤن کا بعض حصہ دیہی علاقے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس خامی کو فوری دور کیا جائے۔۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل ان دونوں اضلاع کی ازسرنوحلقہ بندیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی بے قائدگیاں ہیں جن کی درستگی کیلئے علیحدہ پٹیشن دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں جانبداری سے کام لیا گیا ہے جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد کسی خا ص کو فائدہ پہنچانا ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم الیکشن کمیشن کے پاس گئی لیکن ہمیں ریلیف نہیں دیا گیا جس پر ہم ہائی کورٹ سے رجوع پر مجبور ہوئے

مزید :

صفحہ آخر -