1100 کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے مرحلہ وار ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری

1100 کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے مرحلہ وار ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) گیارہ سو کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے مرحلہ وار ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے دوڑ ٹیسٹ کے دوران بعض لڑکوں کی جانب سے خواتین امیداروں کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی۔ بدنظمی پر ڈی آئی جی نے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 1100 سیٹوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کیں جس کے لیے 7300 امیداروان سامنے آئے۔ پہلے مرحلہ میں قد و چھاتی کی پیمائش ہوئی۔ دوسرے مرحلہ میں ڈیڑھ کلو میٹر کی دوڑ تھی۔ مرد امیداروں کے لیے اس فاصلے کا مقرر کردہ وقت 7 منٹ تھا جبکہ خواتین کے لیے مقررہ وقت 10 منٹ تھا۔کچھ لیڈی امیدوار لڑکوں کی بد نظمی پر بولتی نظر آئیں اور انہیں کوستی رہیں۔ دوران ٹیسٹ ہونے والی بدنظمی پر ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے 5 اہلکاروں معطل کر دیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹر ’’ عمر سعید ملک‘‘ نے کہا ہے کہ پولیس میں کانسٹبلان کی بھرتی کے دوڑکا ایک مرحلہ ختم ہو گیا ہے جس میں بوتھ 1,2,3,4کے امیدواروں نے حصہ لیا تھا اور اب دوڑ کا دوسرامرحلہ 17اگست بروز پیر کو بوتھ 5,6,7,8کی دوڑ ہو گی اسی طرح 18اگست بروز منگل کو بوتھ 9,10,11,12کی دوڑ ہو گی امیدوار صبح 5بجے دوڑ کے لیے بمقام جوبلی ٹاؤن نزد ڈینٹل ہسپتال ایل ڈی اے ریونیو میں حاضر ہوں گے۔ اگر کسی امیدوار کی طبیعت ناساز ہو ئی تو اسے فوری طبی امداد مہیا کی جا ئے گی۔

مزید :

علاقائی -