مغوی معذور بچوں سے بھیک منگوانے والی2 خواتین گرفتار

مغوی معذور بچوں سے بھیک منگوانے والی2 خواتین گرفتار
مغوی معذور بچوں سے بھیک منگوانے والی2 خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شمالی چھاﺅنی پو لیس نے معذور بچوں کو اغوا کرکے ان سے بھیک منگوانے والے گروہ کی 2 خواتین کو گرفتار کرکے ایک معذور بچہ برآمد کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ کینٹ ڈویژن میں اغواءکی واردات پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاﺅنی ماجد بشیر کو اطلاع ملی کہ معذور بچوں کو اغوا کرکے ان سے بھیک منگوانے والا ایک گروہ علاقہ میں سرگرم ہے۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سلمیٰ اور کرن کو گرفتار کرکے ایک 18 سالہ ذہنی معذور بچے شاہد کو برآمد کرلیا۔

مزید :

لاہور -