وزیر اعظم کی اٹک دھماکے کی شدید مذمت ،منصوبہ سازوں کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اٹک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے منصوبہ سازوں کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ۔ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اٹک دھماکے کے منصوبہ سازوں کو پکڑنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات دہشتگردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔