حمید گل ایسے شخص تھے جن سے اچھائی کی امید کی جاسکتی تھی: ہارون الرشید

حمید گل ایسے شخص تھے جن سے اچھائی کی امید کی جاسکتی تھی: ہارون الرشید
حمید گل ایسے شخص تھے جن سے اچھائی کی امید کی جاسکتی تھی: ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کاکہناتھاکہ وہ ایک ایسے شخص تھے جن سے ہمیشہ اچھائی کی امید کی جاسکتی تھی ، حمید گل کے تجزیئے اور رائے سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن ان کی نیت سے کبھی کسی کو اختلاف نہیں ہوسکتا،
حمید گل کی وفات پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگومیں ہارون الرشید کاکہناتھاکہ حمید گل منفرد تھے ، قدیم طرز کے ان لوگوں میں سے تھے جن سے بھلائی کی امید رکھی جاسکتی ہے ، وہ لوگوں سے حسن زن رکھتے تھے ، وہ اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کے لئے اچھے تھے اور عام لوگوں کی مدد کی، وہ ایک نرم خو آدمی ،سچے پاکستانی تھے، امت سے تصور رکھتے تھے ، ان کے تصورات سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن اُنہوں نے جو کچھ بھی کیا ، نیک نیتی سے کیااور ایک مثبت شخصیت رکھتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ہارون الرشید نے بتایاکہ ایک طویل عرصے تک گہراذاتی تعلق رہا اور ایک مرحلے پر میں نے محسوس کیا کہ میرے اور ان کے تصورات میں بہت اختلاف ہے لیکن باہمی احترام ہمیشہ ملحوظ رہا لیکن میں ایک معمولی اخبار نویس تھا وہ ایک تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے آدمی تھے، ان سے ہمیشہ اچھائی کی امید کی جاسکتی ہے ، ہمیشہ جن سے کوئی درخواست کی جاتی تھی کہ وہ اس پر پذیرائی بخشتے تھے،وہ کسی آدمی کو جانتے ہوں یا نہ ، اس کی مددکی کوشش کرتے تھے ۔

مزید :

قومی -