چاروں گورنرز ،وزرائے اعلی ،وفاقی وصوبائی وزارءسمیت سیاسی ومذہبی رہنماﺅں کا شجاع خانزادہ کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی خودکش حملے میں شہادت پر صدر ،وزیر اعظم،چاروں گورنرز ،وزرائے اعلی ،وفاقی وصوبائی وزراءسمیت سیاسی ،مذہبی رہنماﺅں نے اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر اور نڈر انسان تھے اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔اللہ تعالی شہید کے ورثا ءکو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔قوم شجاع خانزادہ جیسے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبا ل نے کہاکہ شجاع خانزادہ ہماری آنیوالی نسلوں کی بقا کیلئے شہید ہوئے۔وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی محمود الرشیدنے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے پرجتنا افسوس کیا جائے اتنا کم ہے انکی شہادت قوم کیلئے سانحہ ہے۔سابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ہے ۔سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدل ہیں وہ ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتے ۔سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کاہ کہ اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ بہت بہادر انسان تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر اعلی سندھ قائمم علی شاہ ،وزیرا علی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک ،گورنر رفیق رجوانہ ،گورنر عشرت العباد ،گورنر محمد خان اچکزئی اور گورنر سردار مہتاب ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،قائد ایم کیو ایم الطاف حسین ,پرویز الہی ،حاجی عدیل سمیت دیگر رہنماﺅں نے اطہار افسو س کرتے ہوئے اسے قوم کیلئے سانحہ قرار دیدیا۔