شجاع خانزادہ کی شہادت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو شدید مشکلات پیش آئیں گی: شہریارخان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شجاع خانزادہ کی شہادت کرکٹ کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ان کے جانے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو شدید مشکلات پیش آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان نے شجاع خانزادہ کی شہادت پر آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔انہی کے سیکیورٹی پلان اور ذاتی دلچسپی سے مبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ کامیاب رہا۔وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں خاصی دلچپی رکھتے تھے۔ان کی شہادتسے پاکستان میں کرکٹ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔