پاک فضائیہ کی کارروائی ،40دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کی کارروائی ،40دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کی کارروائی ،40دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے 40دہشتگرد ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے خفیہ اطلاعات پر شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔