سیکیورٹی فورسز کے شہدا ءاور بہادر جوان پاکستان کا فخر ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختو نخوا میں سیکیورٹی فورسز کو 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہےاور کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے شہدا ءاور بہادر جوان پاکستان کا فخر ہیں -
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خوارجیوں کے خلاف کارروائی میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے -وزیر اعلیٰ نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکسو ہے-سیکیورٹی فورسز کے شہدا ءاور بہادر جوان پاکستان کا فخر ہیں -