چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کو دبئی میچز کیلئے ملے باکس کی مالیت کتنی ہے؟  

چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کو دبئی میچز کیلئے ملے باکس کی مالیت کتنی ہے؟ ...
چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کو دبئی میچز کیلئے ملے باکس کی مالیت کتنی ہے؟  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میچز کیلئے باکس ملا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام  کو  باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا، باکس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز  ہے اور اس باکس میں 30 نشستوں کے ٹکٹ  ہیں۔

یاد رہے کہ چیمئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 19 نومبر سے شروع ہونے جا رہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔