خیبرپختونخوا میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے: فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے: فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے: فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کےگراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ارباب سٹیڈیم تاحال مکمل نہیں ہوا، حکومت نوجوانوں کےلئے کھیلوں کے میدان بنائے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے مختصرعرصے میں کراچی اورلاہورسٹیڈیمزکی تعمیرنوکی، صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے گراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ملک کا نام روشن ہوگا، چترال میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، آج ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔