کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ ...
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے اپنے نام کرلی۔ 10 فروری سے 15 فروری تک جاری  نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ مقابلے کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کئے گئے۔ مرد و خواتین باکسرز نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں مقابلے کیے اور  کوالیفائی کرنے والے باکسرز کے مابین فائنل میچز ہوئے۔ نیشنل چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کروائی گئی جن میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ 41 ویں نیشنل ایلیٹ مین اور 5ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز نے حصہ لیا- حصہ لینے والی ٹیموں میں پاک آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے، کے پی ٹی، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ایچ ای سی اور پاک پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔ مجموعی طور پر پاک آرمی نے پہلی پوزیشن لے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی ۔ میل کیٹیگری میں پاک آرمی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رنرر اپ پاکستان نیوی رہی جبکہ تیسری پوزیشن واپڈا نے حاصل کی۔ فیمیل کیٹیگری میں پاک آرمی کی باکسنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب اور واپڈا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے فائنل میچز کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے فتح یاب ہونے والے باکسرز میں انعامات تقسیم کیے اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ تھا جسکی بدولت پاکستانی باکسرز انٹرنیشنل لیول پر اپنی کامیابی کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -