واپڈا ٹاؤن فیز ٹو ای بلاک کے 80سے زائد پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ

واپڈا ٹاؤن فیز ٹو ای بلاک کے 80سے زائد پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری واپڈا ٹاؤن ملتان لیاقت علی میمن نے واپڈا ٹاؤن فیز ٹو کے ای بلاک کے 80سے زائد پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی ان پلاٹوں کے از سر نو قرعہ اندازی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ معلوم ہو اہے واپڈا ٹاؤن ملتان کے فیز ٹو کے ای بلاک کے لئے اراضی خریدی گئی ۔ سابق سیکرٹری سعید احمد خان نے نام نہاد قرعہ اندازی کے ذریعہ 80سے زائد پلاٹوں کی بندر بانٹ کردی اور اپنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

چہیتوں کو نواز دیا ۔ اس عمل کے دوران سعید احمد خان نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعہ بھی پلاٹ خریدے ۔ واپڈا ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاںٰ سامنے آنے پر نیب ملتان بیورو نے سعید احمد خان کو حراست میں لے لیا جبکہ اسی دوران الیکشن ہوئے اور لیاقت علی میمن کو سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ۔ نئے سیکرٹری نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فیز ٹو کے ای بلاک کی قرعہ اندازی کو بوگس قرار دیا اور پلاٹوں کی تقسیم کو بندر بانٹ قرار دیکر قائم الاٹیز کی الاٹمنٹ منسوخ کردی ۔ معلوم ہو اہے کہ سعیدا حمد خان نے جن الاٹیز کو تحائف کی مد میں پلاٹ دیتے تھے ان میں سے 90فیصد یہ پلاٹ فروخت کرکے بھاگ گئے ہیں جبکہ آخری خریداری کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے ایک قانونی مسئلہ کھڑا ہوگیا ۔ کیونکہ منسوخ ہونے والے پلاٹوں کے مالکان عدالت عالیہ سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے ۔ جس کیوجہ واپڈا ٹاؤن ملتان کی نو منتخب باڈی پریشانی کا شکار ہے ۔
الاٹمنٹ منسوخ