چےئرمین تحریک انصاف سے زوار وڑائچ اور طاہر ملیزئی کی ملاقات،پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،عمران خان
لودھراں(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرنے والے چوہدری زوارحسین وڑائچ اورطاہرخان ملیزئی نے گزشتہ روزجہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر چیئرمین پی ٹی آئی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
عمران خان سے ملاقات کی عمران خان نے چوہدری زوار حسین وڑائچ اورطاہرخان ملیزئی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہا اور کہا کہ لودھراں پہلے بھی تحریک انصاف کا قلعہ بن چکاتھا،دونوں رہنماؤں کی شمولیت سے ضلع میں پارٹی مزیدمضبوط اورمستحکم ہوگی ۔عمران خان نے کہاکہ مجھے 2017 تبدیلی کا سال نظر آرہاہے ۔کارکنان پوری قوت سے الیکشن کی تیاری کریں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ چوہدری زوار حسین وڑائچ اور طاہرخا ن ملیزئی میرے بھائی ہیں ۔ انشاء اللہ مل کر اہلیان لودھراں اور پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اس موقع پر چوہدری زوار حسین وڑائچ اور طاہر خان ملیزئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی خدمت کی سیاست ہی ہمارا مقصد حیات ہے۔ جہانگیر خان ترین کے کندھے سے کندھا ملا کر لودھراں کے عوام سے ظلم وناانصافی کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے امداد خان ملیزئی ،آفتاب خان بابر، چوہدری نواز وڑائچ،چوہدری رفاقت وڑائچ، چوہدری شفقت وڑائچ، عمر خان بابر ، میاں فخر اقبال ود یگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دریں اثناء جہانگیر خان ترین نے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا محمد اسلم خان مرحوم کی رسم چہلم میں بھی شر کت کی ۔جہانگیر ترین نے کمال پور جتیال میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار قاسم خان لنگاہ کے چچا کی قل خوانی میں بھی شرکت کی ۔
عمران خان