بارش کے باعث ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی بوگیوں کو نمبر لگانا بھول گئی

بارش کے باعث ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی بوگیوں کو نمبر لگانا بھول گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)بارش کے باعث ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی بوگیوں پرنمبرلگانے بھول گئی جس کیوجہ سے مسافروں کوبوگیوں میں بیٹھنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز آنے والی زکریاایکسپریس کی بوگیوں پرکوئی نمبر نہ لگائے گئے تھے جس کیوجہ سے مسافر ایک دوسرے کی بوگیوں میں بیٹھتے رہے بعد ازاں ایس ٹیز نے آکر مسافروں کو اپنی اپنی نشستوں پر بھجوایا۔ نمبر نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔