مجھے میوز ک کاشوق ورثے میں ملا ہے،گلوکار ظہیر عباس

مجھے میوز ک کاشوق ورثے میں ملا ہے،گلوکار ظہیر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر اورمعروف گلوکار اللہ دتہ لونے والا کے صاحبزادے ظہیر عباس لونے والے نے بطور گلوکار بھی شائقین میوزک کی توجہ حاصل کر لی۔ ظہیر عباس لونے والا لاہور کی مختلف تقریبات میں بطور سنگر تیزی سے ہٹ ہو رہے ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی ندیم عباس لونے والے کاشمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ مجھے میوز ک کاشوق ورثے میں ملا ہے۔ اب اس کے اظہار کا موقع مل رہا ہے تو اس میں کوئی محبوب بات نہیں میں اپنے والد کے فن کو ہی آگے بڑھا رہا ہوں۔

مزید :

کلچر -