واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کاریفرنڈم 2فروری کو ہو گا

واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کاریفرنڈم 2فروری کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ملک گیر ریفرنڈم کا انعقاد کرنے کے لئے 02 فروری 2017ء تاریخ مقرر کردی گئی ہے ۔ این آئی آر سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ پچاس ہزار محنت کش اپنے ووٹ کا استعمال کرکے آئندہ تین برسوں کے لئے اجتماعی سودا کار یونین کا انتخاب کریں گے جس میں میپکو سمیت کسی بھی بجلی کی کمپنی میں علیحدہ ریفرنڈم کروانے کی کارروائی نہ کرے یاد رہے اس قومی ریفرنڈم کو رکوانے اور ادارے کو سولہ کمپنیوں میں تقسیم کروانے کی کوشش کو عدالتی سطح پر رد کردیاگیا ہے جس پر ملک بھر میں واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری اور عبدالطیف نظامانی صدر، گوہر تاج چیئرمین، حاجی رمضان اچکزئی جوائنٹ پریذیڈنٹ، حاجی محمدیونس سنیئر نائب صدر نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی یونین کے نمائندگان اور ممبران کو ہدایت کی ہے کہ اس ریفرنڈم میں اپنی تنظیم کو کامیاب کرنے کے لئے اپنے مثالی اتحاد کو فروغ دیں تاکہ اپنے قومی ادارہ واپڈا محکمہ بجلی کو نجکاری اور ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور بہتر جائز مراعات کے حصول کے لئے متحد رہ کر انتخابی مہم کو پْر اثر بنائیں۔
ریفرنڈم

مزید :

صفحہ آخر -