حج 2017ء کیلئے ایم او یو سائن کرنے کیلئے سردار محمد یوسف کی قیادت میں وفد آج روانہ ہوگا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2017ء کے لئے پاک سعودیہ ایم او یو سائن کرنے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں وفد آج پی آئی اے کے ذریعے لاہور سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوں گے وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری جوائنٹ سیکرٹری حج طاہر احسان اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔وفد ایک دن مدینہ منورہ میں گزارنے کے بعد مکہ روانہ ہوگا17جنوری کو عمرہ ادا کریں گے ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی قیادت میں سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔19جنوری کو سعودی وزیر حج اور سردار محمد یوسف کے درمیان ملاقات ہوگی اور حج 2017ء کا ایم او یو سائن ہوگا اسی دن فیصلہ ہوگا پاکستان سے کتنے افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔