برطانیہ میں سبزیوں کی ذریعے خاتون کی درست پیشگوئیاں

برطانیہ میں سبزیوں کی ذریعے خاتون کی درست پیشگوئیاں
 برطانیہ میں سبزیوں کی ذریعے خاتون کی درست پیشگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں پیش گوئی کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جو مختلف انداز میں پیش گوئی کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جو سبزیوں کے ذریعے پیش گوئی کرتی ہے۔جمائما پیکنگٹن جب 8 برس کی تھیں تو انہوں نے اپنی نانی کو چائے کے پتوں سے پیشگوئی کرتے دیکھا۔ اس کے بعد جمائما نے کئی سبزیاں آزمائیں لیکن ایک خاص سبزی ایسپراگس یا مارچوب کے ذریعے درست پیشگوئی میں کامیابی حاصل کرنے لگیں۔ لوگ سبزیوں سے پیشگوئی پر ان کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ گزشتہ کئی برسوں میں ان کی پیش گوئیاں بالکل درست ثابت ہوئی ہیں۔61 سالہ خاتون نے گورڈن براؤن کے حکومت سے الگ ہوجانے کی پیش گوئی کی تھی جس پر لوگوں نے کہا کہ یہ ایک اندازہ ہے کیونکہ وہ بہت عام انداز میں پیشگوئیاں کرتی ہیں، انہوں نے 2014 میں مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی اور انتظامی بحران اور اس سال برطانیہ میں شدید سردی کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہی خاندان میں بچے کی پیدائش پر بھی پیشگوئی کی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ وورکیسٹرشائر کے علاقے ویل آف ایوشیم کی مارچوب بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیش گوئی کے لئے سبزیوں کا تازہ ہونا بھی ضروری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -