سندیلیانوالی میں پابندی کے باوجود کیمیکل ڈرموں کا استعمال جاری

سندیلیانوالی میں پابندی کے باوجود کیمیکل ڈرموں کا استعمال جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سندیلیانوالی(نامہ نگار)حکومتی پابندی کے باوجود شہر و نواح میں مضرصحت کیمیکل ڈرموں کا استعمال جاری ہے،شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔دوسرے شہروں کو دودھ بھی ان کیمیکل ڈرموں میں سپلائی کیا جانے لگا،بااثر مافیا کے آگے متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کرلی۔ کیمیکل ڈرموں کو انسانی جانوں کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ان کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی لیکن اس کے باوجود دوسرے شہروں کو سپلائی ہونے والے دودھ وغیرہ کیلئے بھی انہی ڈرموں کو استعمال کیا جاتا ہے۔سندیلیانوالی اور اس کے گردونواح کے ہوٹلوں ،دودھ دہی کی دکانوں اور دیگر اشیائے خوردونووش تیار کرنے والے کارخانوں وغیرہ میں بھی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کیمیکل ڈرموں کو استعمال کیا جارہا ہے جس سے ڈرموں کا کیمیکل دودھ اور پانی میں شامل ہوکر اسے زہریلا بنا دیتا ہے جس سے شہریوں میں پیٹ اور دیگر امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر فیصل آباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔