ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 32افراد ہلاک

ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 32افراد ہلاک
ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 32افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

ٹرینڈ نیوز ایجنسی کے مطابق ترکش ایئر لائنز کا مال بردار طیارہ خراب موسم کے باعث ہانگ کانگ سے آتے ہوئے کرغز میں مانس ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران گاﺅں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 32افراد ہلاک ہو گئے ۔
طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک گاﺅں میں گرا جس سے کم و بیش 15گھر بھی تباہ ہو گئے ۔طیارے میں عملے کے 4ارکان موجود تھے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے ۔ طیارہ ہانگ کانگ سے کرغستان جا رہا تھا کہ بشکک کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور طیارہ کا ملبہ مل گیا ہے ۔