مغربی ہواوں کاسسٹم بلوچستان سے نکل گیا،24گھنٹوں میں گوادار میں بارش کا امکان ہے:ڈائریکٹر موسمیات

مغربی ہواوں کاسسٹم بلوچستان سے نکل گیا،24گھنٹوں میں گوادار میں بارش کا امکان ...
مغربی ہواوں کاسسٹم بلوچستان سے نکل گیا،24گھنٹوں میں گوادار میں بارش کا امکان ہے:ڈائریکٹر موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر موسمیات اکرام الدین نے کہا ہے کہ بلوچستان سے مغربی ہواوں کا سسٹم نکل گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر گودار میں بارش کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں کے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ جیت لیا

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کے رو ز کوئٹہ میں ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پڑنے والی برف 3 سے چارفٹ تک ریکارڈ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے 24گھنٹوں کے دوران گوادر میں ہلکی بارش کیساتھ ساتھ ڑوب،شیرانی،بارکھان اور موسی خیل میں ہلکی برفباری کے امکانات ہیں ، تاہم لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں اور غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مزید :

ماحولیات -