فیصل آباد جلسہ میں پی ٹی آئی کارکن لڑ پڑے، کرسیاں چل گئیں، متعدد زخمی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں تحریک انصاف کے جلسہ میں بدنظمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنڈال میں سٹیج کے پاس دھکم پیل ہوئی جس کے بعد کارکن آپس میں دست و گریبان ہو گئے۔
نوائے وقت کے مطابق کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں, جھگڑے کے دوران متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔