باجوڑ میں جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگا دی
باجوڑ (ویب ڈیسک) تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگادی۔
جرگے کے فیصلے کے مطابق خواتین مردوں کے ساتھ بھی کسی سیاحتی مقام پر نہیں جاسکیں گی۔ جیو نیوز کے مطابق جرگے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ سیاحتی مقامات پر خواتین کو لانا اور مردوں کے ساتھ اکھٹےگھومنا ان کی روایات کیخلاف ہے۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو سیاحت سے نہ روکا توجرگہ روکے گا۔