ایک اور بس کوحادثہ، کم ازکم 12 مسافر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، افسوسناک تفصیلات
گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کا حادثہ دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر تھلچی کےمقام پر پیش آیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کے حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔