سینئر اداکار ظاہر شاہ کی نماز جنازہ آبائی شہر سرگودھا میں ادا

سینئر اداکار ظاہر شاہ کی نماز جنازہ آبائی شہر سرگودھا میں ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینکڑوں فلموں میں ولن کے کردارمیں اپنے فن کاجادوجگانے والے سینئراداکار ظاہرشاہ جو گزشتہ روز دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی شہرسرگودھامیں اداکردی گئی جس کے بعد ان کو سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔فلمی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ان جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ اپنی طرز کے منفرد اداکار تھے۔ظاہرشاہ 44برس تک فلمی صنعت سے وابستہ رہے اور اس کی خدمت کی مرحوم نے اپنے کیرئیرمیں750کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ۔ظاہرشاہ نے چندفلموں میں بطورہیرو اپنے فن کامظاہرہ کیاجن میں’’ریمانڈ،یاری دوستی ،قسم خون دی ‘‘اوردوسری شامل ہیں۔ظاہرشاہ نے سلطان راہی مرحوم کے ساتھ بطورولن لاتعداد فلموں میں اداکاری کی ۔ان کی یادگارفلموں میں ’’مچلے خان ،اقبال جرم ،مسٹرافلاطون،بابل ویر،دوستی تے دشمنی ،راکا،بھریامیلہ ،زباٹہ ،سائرن ‘‘اوردیگرشامل ہیں۔ظاہرشاہ کے بڑے بھائی میاں بادل بھی اداکارہیں۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ ،ایک بیٹااوردوبیٹیاں شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -