علی پور چٹھہ،محلہ مدنی ٹاون میں 2 بچوں کی ماں قتل
علی پور چٹھہ(نمایندہ پاکستان) محلہ مدنی ٹاون میں 2 بچوں کی ماں قتل،اطلاعات کے مطابق بہنوئی نے فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق محلہ مدنی ٹاؤن میں رہائش پذیر ثمرہ نامی خاتون اپنے گھر میں موجود تھی کہ بعض اطلاعات کے مطابق نامعلوم وجوہات پر اس کے بہنوی نے مبینہ طورپر فائرنگ کر کے موقع پر ڈھیر کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی وزیر اباد اور ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کرہسپتال ل منتقل کر دی ہے اور مصروف تفتیش ہے۔اس بارے سنسنی خیز اطلاعات کی توقع ہے۔