شمالی وزیرستان کے عسکری گروہ کا لڑائی ختم کرکے آئی ڈی پیز کی واپسی میں فوج کی حمایت کا اعلان

شمالی وزیرستان کے عسکری گروہ کا لڑائی ختم کرکے آئی ڈی پیز کی واپسی میں فوج کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(اے این این)شمالی وزیرستان کے عسکری گروہ نے حکومت سے ساتھ لڑائی ختم کرکے آئی ڈی پیز کی واپسی میں فوج کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح گروہ کے ترجمان ذاکر اللہ ذاکر نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل قوم خدر خیل میں ملک فضل کے گھر پر قبائل کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں شمالی وزیرستان میں قیام امن کی ذمہ داری تنظیم کے امیر کمانڈر مولوی علیم خان نے اپنے سر لے لی۔ ترجمان کے مطابق مولوی علیم خان وزیرستان میں قیام امن کے لئے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواہ کوئی بھی قوت امن خراب کرنے کی کوشش کرے ان کی تنظیم ایسے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی۔ ترجمان نے تمام قوتوں سے اپیل کی کہ قبائل کی عزت و آبرو کا خیال رکھا جائے۔ متاثرین کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قوم کے مشورے سے متاثرین کی واپسی کا پلان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -