”جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجو د ہے فرض نماز اپنے گھروں میں پڑھیں “مولانا طارق جمیل کا بیان

”جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجو د ہے فرض نماز اپنے گھروں میں پڑھیں “مولانا ...
”جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجو د ہے فرض نماز اپنے گھروں میں پڑھیں “مولانا طارق جمیل کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مذہبی سکالر طارق جمیل نے کہا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کی وبا کا خطرہ موجود ہے نماز اپنے گھروں میں پڑھیں ۔نجی نیوز چینل ایکسریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوکہا ”مدینہ میں بارش ہو رہی تھی ،حضرت بلالؓنے اذان دی تو آپﷺنے فرما یا بلال اعلان کرو تمام لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں ،مسجد نہ آئیں “۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس حدیث سے دلیل ملتی ہے کہ اگر مسجد آنے میں تکلیف ہے تو نماز اپنے گھر میں پڑھ لی جائے ،یہ ایمان کی کمزوری نہیں ،احتیاطی تدبیر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اپنے ایمان کو مضبوط رکھیں ،صدقہ دیں ،نماز پڑھیں اور پھر حکومت اور ڈاکٹروں کی باتوں پر عمل کریں ۔

مزید :

قومی -