زونگ فورجی اور جے ایس زندگی کے مابین معاہدہ
اسلام آباد( پ ر) پاکستان کے معروف موبائل نیٹ ورک آپریٹر زونگ فورجی اور ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والے جے ایس زندگی (JS Zindigi) نے مائی زونگ ایپ(MZA)میں بینکنگ بطور سروس(BaaS) پیش کرنے کے لیے شراکت داری کا اعلان کیاہے ۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی باقاعدہ تقریب زونگ فورجی کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں زونگ فورجی کے چیف فنانشل آفیسر مسٹر ہوانگ زیڈونگ اور جے ایس زندگی کے سی ای او نعمان اظہر نے دستخط کیے۔جے ایس زندگی پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جوجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک سرشار ٹیم کی مدد سے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ شراکت کے لیے اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ،موبائل والیٹ اور ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا ایک جامع حل پیش کرتا ہے۔ تعاون کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین کوزیادہ سے زیادہ مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مائی زونگ ایپ کے صارفین اب ایپ کے اندر براہ راست جے ایس زندگی والیٹ کا اکا_¶نٹس کھول سکتے ہیں، جس سے وہ جے ایس زندگی کی ڈیجیٹل مالیاتی سروسز کی ایک مقررہ حد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ انضمام صارفین کو آسانی کے ساتھ اپنے موبائل اکا_¶نٹس کو ٹاپ اپ کرنے، پوسٹ پیڈ بلز کی ادائیگی اور زونگ فورجی کے ڈیٹا بنڈلز خریدنے کی اجازت دے گا۔