23 مارچ سے   انڈسٹری کے لیے   بجلی کے نرخ کم  کافیصلہ کیا گیا ہے، اعلان  وزیراعظم خود   کریں گے، حنیف عباسی 

23 مارچ سے   انڈسٹری کے لیے   بجلی کے نرخ کم  کافیصلہ کیا گیا ہے، اعلان ...
23 مارچ سے   انڈسٹری کے لیے   بجلی کے نرخ کم  کافیصلہ کیا گیا ہے، اعلان  وزیراعظم خود   کریں گے، حنیف عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آ ئی این پی )وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی  نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ23 مارچ سے   انڈسٹری کے لیے   بجلی کے نرخ کم  کافیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کی تفصیل  کا وزیراعظم خود اعلان کریں گے،  ایم ایل ون کے لیے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔

 لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، میڈیا کے ذریعے قوم کو بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، میں آپ کو ایمانداری سے بتائوں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے میں آپ کو جو کچھ بھی بتائوں گا اس کا دفاع کروں گا۔

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ کہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے لاہور ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت کچھ سروسز آئوٹ سورس کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، خستہ حال ریلوے ٹریک کو فوری طور پر ٹھیک نہیں کروا سکتے، کیوں کہ اس میں وقت لگے گا لیکن ہم وقت کی پابندی سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کریں گے، لہذا کسی بھی ٹرین کی آمد یا روانگی میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دینا ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں، جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا، جس کے بعد سے 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔

مزید :

بزنس -