اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی ...
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -