دبئی میں  DD5 نمبر پلیٹ2 ارب 67 کروڑ روپے میں نیلام، مہنگا ترین موبائل فون نمبر کتنے میں نیلام ہوا؟

دبئی میں  DD5 نمبر پلیٹ2 ارب 67 کروڑ روپے میں نیلام، مہنگا ترین موبائل فون نمبر ...
دبئی میں  DD5 نمبر پلیٹ2 ارب 67 کروڑ روپے میں نیلام، مہنگا ترین موبائل فون نمبر کتنے میں نیلام ہوا؟
سورس: XI Grok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ہفتہ کی شام ہونے والی "موسٹ نوبل نمبر" نیلامی میں نمبر پلیٹ DD5 حیران کن طور پر 35 ملین درہم (تقریباً 2 ارب 67 کروڑ روپے)  میں فروخت ہوئی۔ نیلامی کی شروعات 15 ملین درہم کی ابتدائی بولی سے ہوئی جس میں 20 سے زائد بولی دہندگان نے حصہ لیا۔ آخر کار اسے بنگھٹی ہولڈنگ کے چیئرمین محمد بنغھٹی نے نیلامی کے پینل نمبر 7 کے ساتھ خرید لیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق نیلامی کے دوران سب سے کم عمر بولی دہندہ 13 سالہ عبدالقادر ولید اسعد بھی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل تھا۔ اگرچہ وہ DD5 حاصل نہ کر سکا لیکن اس نے دوسری نمبر پلیٹ DD24 خرید لی جو 6.3 ملین درہم (تقریباً 48 کروڑ روپے)  میں فروخت ہوئی۔

یہ سالانہ نیلامی رمضان المبارک کے دوران منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹیوز (MBRGI) کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ نیلامی میں 25 منفرد موبائل نمبرز اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی فروخت ہوئیں  جس سے مجموعی طور پر آٹھ کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار درہم  (تقریباً 63 ارب 80 کروڑ 49 لاکھ روپے)   جمع کیے گئے۔ نیلامی کی آمدنی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شروع کردہ فادرز انڈومنٹ مہم میں دی جائے گی جس کا مقصد مستحق افراد کے علاج اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس سال نیلام ہونے والی دیگر مہنگی نمبر پلیٹس میں DD77 12.6 ملین درہم، DD12 12.8 ملین درہم، اور DD15 9.2 ملین درہم میں فروخت ہوئی۔ نیلامی کے دوران 058444444 موبائل نمبر 1.7 ملین درہم میں فروخت ہوا، جو  سب سے مہنگا فون نمبر ثابت ہوا۔ اس نیلامی میں RTA پلیٹ نمبرز سے 75.9 ملین درہم، اتصالات کے موبائل نمبرز سے 4.732 ملین درہم اور DU کے موبائل نمبرز سے 3.045 ملین درہم اکٹھے ہوئے۔

خیال رہے کہ  2023 میں اسی نیلامی میں ایک بولی دہندہ نے P7 نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں خرید کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو اب بھی دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹوں میں شامل ہے۔