سگریٹ نوشی کا خواتین کی جنسی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ معروف ماڈل کا ایسا انکشاف کہ کوئی سگریٹ کے قریب بھی نہ جائے

سگریٹ نوشی کا خواتین کی جنسی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ معروف ماڈل کا ایسا ...
سگریٹ نوشی کا خواتین کی جنسی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ معروف ماڈل کا ایسا انکشاف کہ کوئی سگریٹ کے قریب بھی نہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کا حصہ بنتے ہوئے معروف پلے بوائے ماڈل ’جو آئزن‘ نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر سگریٹ نوش افراد اس لت کو ترک کرنے کا ارادہ باندھ لیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جوآئزن نے کہا ہے کہ اسے سگریٹ نوش مرد قطعاً اچھے نہیں لگتے کیونکہ مردوں کے منہ سے آنے والی سگریٹ کی بو اس کے جذبات کو سرد کر دیتی ہے۔
جوآئزن کا کہنا تھا کہ ”میں خود کئی سال تک سگریٹ پیتی رہی ہوں، کافی عرصہ سگریٹ نوشی کے بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ لت میری جنسی صحت کو برباد کر رہی ہے اور مجھ میں جنسی تحریک ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس پر میں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی اور کچھ ہی عرصے میں میری صحت واپس بحال ہو گئی۔میں سگریٹ نوشوں، بالخصوص خواتین کو تنبیہ کروں گی کہ وہ سگریٹ نوشی کے کبھی قریب بھی نہ جائیں کیونکہ یہ لت ہماری مجموعی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -