میجر قلعہ قبرستان ہمارے اباو اجداد نے قبرستان کے لئے وقف کیا،مولانا محمد طفیل
شبقدر (تحصیل رپورٹر)شبقدر میجر قلعہ قبرستان ہمارے اباو اجداد نے قبرستان کے لئے وقف کیا ہے جن لوگوں نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور وقف زمین کو اپنے گھروں اور کھیتوں میں شامل کیا ہے انکے خلاف عدالت میں کیس جاری ہے اور کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے حق بات کے لئے ماہزاہ کے عوام متحد ہے۔ تفصیلات کے مطانق ماہزاہ کے رہائشی مولانا محمد طفیل رحمت شیر عمر حیات مفتی زین اللہ جان اور دیگر درجنوں افراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبااجداد نے میجر قلعہ کی قبرستان کے لئے گزشتہ پندہ بیس سال قبلہ زمین وقف کی تھی جس پر چند افراد نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور قبرستان کی زمین کو اپنے گھروں اور کھیتوں میں شامل کیا ہے جو زمین قبرستان کے لئے وقف ہے وہ صرف اور صرف قبرستان کے لئے استعمال ہو سکتی ہے جن لوگوں نے اس جائیداد پر قبضہ کرکے گھر بنائے ہیں یا کھیتوں میں شامل کیا ہے اس کے خلاف عدالت میں گزشتہ دس پندرہ سال سے عدالت میں کیس جاری ہے اور اس کی حد براری بھی ہوئی ہے اور عنقریب عدالت اس حوالے سے فیصلہ بھی سنائیں گا لہذا قابضین نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اس مسلہ میں خون ریزی ہو سکتی ہے تو ہم ان پر یہ بات واضح کرنا چاہتے کہ ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے اور ان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپ لوگوں نے یہاں پر جو زمین خریدی ہے اسکا ریکارڈ ہو گا اگر اپ نے اس سے زیادہ زمین پر قبضہ کیا ہے تو یہ جائیداد قبرستان کی ہے اور وقف زمین ہے اس کو چھوڑ دیں اور قانون اور عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی نہ کریں ہم ماہزارہ کے لوگ متحد ہے اور اس زمین کی حصول کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کے لئے تیار رہے گے ہمیں عدالت اور سرکاری محکموں پر مکمل اعتماد ہے اور جو بھی فیصلہ آئے وہ علاقے کے عوام کے لئے مفید ہوگا