بھٹہ مزدور کو 80 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس ، گرفتاری کی دھمکی بھی دیدی گئی مگر کیوں؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

بھٹہ مزدور کو 80 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس ، گرفتاری کی دھمکی بھی دیدی گئی مگر ...
بھٹہ مزدور کو 80 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس ، گرفتاری کی دھمکی بھی دیدی گئی مگر کیوں؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھٹے پر کام کرنے والا ایک مزدور اپنے نام 27 گاڑیوں سے لاعلم نکلا۔
جیو نیوز کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اوتار میں بھٹے پر مزدوری کرنے والے بشیر احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 79 لاکھ 24 ہزار 375 روپے ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا اور عدم ادائیگی پر گرفتاری کی وارننگ بھی دی گئی۔نوٹس میں بشیر احمد کو تاجر اور 27 گاڑیوں کا مالک ظاہر کیا گیا ہے۔
بشیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور عرصے سے بھٹے پر ہی مزدوری کرتا ہے۔ اس نے پوری زندگی میں نہ تو کوئی گاڑی خریدی اور نہ ہی فروخت کی، لہذا اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں۔گذشتہ دنوں سرگودھا کے رہائشی 60 سالہ محنت کش اللہ دتہ کے نام پر بھی چار لگڑری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بھی انکشاف ہوا تھا، جو اس بات پر حیران تھے کہ انہوں نے زندگی میں سائیکل تک نہیں خریدی، وہ اچانک 4 گاڑیوں کے مالک کیسے بن گئے۔
دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے ویلڈر کے نام بھی دبئی میں جائیداد کا انکشاف ہوا تھام جسے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔
یاد ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس زیر سماعت ہے اور اب تک ایسے کئی افراد کے اکائونٹس میں اربوں یا کروڑوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوچکا ہے، جنہیں پیسوں کی آمد کا پتہ ہی نہیں۔ان میں کراچی کے فالودے اور رکشے والے سمیت جھنگ کا بیروزگار نوجوان بھی شامل ہے۔