گٹکے اور ماوے کا بڑا سپلائر گرفتار، بھاری مالیت کا مال برآمد

گٹکے اور ماوے کا بڑا سپلائر گرفتار، بھاری مالیت کا مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے چاکیواڑہ کے علاقے میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران شہر میں گٹکے اور ماوے سپلائی کرنے والا بڑا سپلائر گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم یاسر نے اپنے گھر کی چھت پر کارخانہ بنا رکھا تھا اور گزشتہ کئی سال سے یہ کاروبار کررہا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو من سے زائد چھالیہ اور17 کلو تمباکو اس کے علاوہ 25 کلو پاڈر، 100 کلو گٹکا ماوا اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دو بڑی جدید مکسچر مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ایس ایس پی کے مطابق رواں سال گٹکا مافیا کے241 کارندے گرفتار ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ سٹی میں 218 ملزمان پر مقدمات درج ہوئے، اب تک 2 ہزار 120 کلو گٹکا اور مین پوری ضبط کی جاچکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -