جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں،اسفند یار ولی

جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں،اسفند یار ولی
جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں،اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہاہے کہ جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں،عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے این اے24چارسدہ میں ووٹ کاسٹ کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہاکہ کل ہی کہا تھا کہ الیکشن کے دن نکلوں گا،بیماری کی وجہ سے فعال کردار ادا نہ کر سکا،ان کا کہناتھا کہ ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہے،جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے تو انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں، عمران خان کو گھر میں آرام سے بیٹھنا چاہئے۔