گوادر ،پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فائنل کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے جیت لیا

 گوادر ،پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فائنل کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے ...
 گوادر ،پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فائنل کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے جیت لیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر ( آئی این پی) گوادر میں پہلا پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا فائنل کیپٹن غفور مہر فٹبال کلب نے جیت لیا، جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد تحائف سے نوازا، یہ میچ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور گوادر میں مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے تے ہوئے، فوسٹل فٹ بال گراﺅنڈ میں ہونےوالے میچ نے مقامی لوگوں کے دل جیت لیے ۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں چینی سفارت خانہ اسلام آباد کے زیراہتمام اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈیایف اے) گوادر کے تعاون سے پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد ہوا۔  فوسٹل فٹ بال گراو¿نڈ جہاں پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ نے پاک چین رومانویت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ۔ اس نے لوگوں کو ایک مشہور سنسنی خیز ''گوادر کرکٹ سٹیڈیم'' کی یاد دلائی جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر زبردست شہرت حاصل کی۔ گوادر کی جھلکیوں میں سے، فوسٹل فٹ بال گراؤنڈ اب گوادر میں پاک چین عوام سے عوام کے تعلقات کے ثبوت کے طور پر ابھرا ہے۔

 اس موقع پر کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ اس طرح کے گیمز کے انعقاد سے گوادر کے نوجوانوں کو فٹ بال کی اپنی صلاحیتوں کو چمکانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گوادر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے اقدام کو پائیدار بنانے پر زور دیا۔

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈی ایف اے گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی نے کہا کہ پاک چین دوستانہ فٹ بال میچ گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ گرمجوشی اور تعلقات کو فروغ دینے کی چین کی مخلصانہ کوششوں کی واضح کامیابی ہے۔ 

 مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے کھیل گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ سماجی روابط کو بڑھانے اور عوام کے درمیان رابطے کو بڑھانے میں بہترین پیش رفت کریں گے۔