منڈی بہاﺅالدین میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر چھری سے عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا

منڈی بہاﺅالدین میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر چھری سے عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا
منڈی بہاﺅالدین میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر چھری سے عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین(مانیٹرنگ ڈیسک) منڈی بہاﺅالدین میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر چھری سے عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاﺅالدین کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت پولیس کی طرف سے مخفی رکھی جا رہی ہے، جس نے اپنے محمد سلیم نامی آشنا کو دھوکے سے گھر بلایا اور اس کا مردانہ عضو کاٹ ڈالا۔
سوشل میڈیا پر محمد سلیم کی ایک تصویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں اس کا نچلا دھڑ خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد سلیم کو منڈی بہاﺅالدین میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس یا متاثرہ شخص کے کسی رشتہ دار کی طرف سے واقعے کی مزید تفصیل تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔