امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم ...
امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی نائب صدر وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات  سامنے آئی ہیں۔

سینئر صحافی "صالح ظافر " کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد امریکی انتظامیہ کے کسی اعلیٰ رہنما کا پہلا دورہ بھارت ہے ۔ نائب صدر وانس کی بھارتی نثراد بیوی اوشا اور3 بچے بھی دورے میں ان کیساتھ ہوں گے۔ وہ جے پور اور آگرہ بھی جائیں گے اور آگرہ میں تاریخی اور دنیا کے ساتویں عجوبے تاج محل کا بھی نظارہ کریں گے ۔ یہ دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب امریکہ اور بھارت ممکنہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں۔ نائب صدر وانس اس دورے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ نائب صدر وانس کے دورے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر وانس ان کی اہلیہ اور بچے 18تا 24اپریل اٹلی اور بھارت کا دورہ کریں گے ان کی ہندو اہلیہ اوشا، بچے ایوان ، ویوک اور میرابیل ان کیساتھ ہونگے ۔

مزید :

خصوصی رپورٹ -